(عثمان خان)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ45 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر جے یو آئی کے امیدوار کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن پی بی45سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ،الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی پی بی 45کے ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کردی ، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج مرتب کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبیونلز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پی بی45سے پیپلزپارٹی کے علی مددجتک کامیاب قرار پائے تھے،انکے مدمقابل نصراللہ بڑیچ نے 15 جنوری کو 15 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی ، اس کے علاوہ عثمان پیرکانی نے پی بی 45 کے نتائج مرتب کرنے کے عمل کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شریف اللّٰہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا،ترجمان دفتر خارجہ