لاہور قلندرز نے سیزن 10 کیلئے کٹ ڈیزائن مقابلے کا اعلان کردیا

Mar 06, 2025 | 18:48:PM
لاہور قلندرز نے سیزن 10 کیلئے کٹ ڈیزائن مقابلے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرزنے پی ایس ایل  سیزن 10 کیلئے کٹ ڈیزائن مقابلے کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح لاہور قلندرز اپنے فینز کیلئے کچھ لے کر آتی ہے،ہمارا سیزن آج سے شروع ہورہا ہے،ہم اپنے فینز کیلئے موقع لے کر آرہے ہیں کہ ہماری کٹ ڈیزائن کریں،ڈیزائنر تیمور بھٹی اس مقابلے کو سپروائز کریں گے،فینز کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کا ڈیزائن تیار کریں۔

لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فینز کیلئے 25 مارچ کی ڈیڈ لائن ہوگی کہ وہ اپنا ڈیزائن جمع کروائیں،اس کی کوئی ریجسٹریشن نہیں ہوگی بلکہ فین کو انعام دیا جائے گا،عاطف راناکا کہنا تھا کہ ہم نے جب لاکھوں کے ٹرائلز لیے تب بچوں سے کوئی ریجسٹریشن نہیں لی، اس لیے اب بھی کوئی فیس نہیں رکھی۔

فیشن ڈیزائنرز محمود بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر پاکستان اور پوری دنیا میں پرموٹ کر رہا ہے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ وہاب ریاض کی کرکٹ کے میدان میں واپسی، ایک وکٹ حاصل کی، 36 رنز بنائے