سابق سینیٹر زاہد خان پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد زاہد خان کو مسلم لیگ ن کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر زاہد خان نے گزشتہ کئی مہینوں سے اے این پی کی پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی دیرینہ پارٹی اے این پی کو خیرباد کہہ دیا تھا اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شریف اللّٰہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا،ترجمان دفتر خارجہ