موٹروے پر تیز رفتاری پر مزید 5مقدمات درج

Mar 06, 2025 | 19:41:PM
موٹروے پر تیز رفتاری پر مزید 5مقدمات درج
کیپشن: موٹروے پر ٹریفک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)موٹرویز  پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج جاری ہے،150 کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمے درج کیا جا رہا ہے۔

لاہور سیالکوٹ پرتیزی رفتاری پر  2ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،موٹروے ایم 4 اور 5 پر 3 ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیا۔

موٹروے پولیس  کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار  ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔03 لین والی موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر چھٹیاں ہی چھٹیاں ،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں