PBCC نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وسیم احمد) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ سیریز کےلئے خواتین کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں رمشا شبیر، شمائلہ کرن ، سائرہ، بشریٰ ظہور، عشاء فیصل، نمرہ رفیق، کرن رفیق، نمرہ بتول، مریم خان، حوریہ ملک، رابعہ نوید ، نشاء ، ایمان ارشد، مہرین علی، فرحت غفور، آرمین طارق اور نور فاطمہ کے نام شامل ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز 18 سے 26 اپریل تک آسٹریلیا کےصوبہ کوئنز لینڈ کے شہر برسبین میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:باپ یا حیوان،کیوں ہمسایہ کے گھر گئی5 سالہ بچی کو قتل کر دیا