کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی

Mar 06, 2025 | 20:40:PM
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی
کیپشن: بجلی بل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے مہنگی بجلی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف دیدیا،ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ،کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر چھٹیاں ہی چھٹیاں ،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں