کراچی؛ 2025کے دو ماہ میں 10ہزار سے زائد سٹریٹ کرائمز رپورٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(مبشر حسین) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔2024کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی شرح 28.18فیصد کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے،جبکہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار 244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 48.4،گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی شرح 5.3 ہے، جبکہ اسی طرح موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی یومیہ شرح 124.9 رہی۔
پولیس کے مطابق سال 2024کے پہلے 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کے 14ہزار 419 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، 2024کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی شرح 28.18فیصد کم ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 2024 کے پہلے 2 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 32 افراد قتل اور 99 زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ برس جنوری اور فروری میں شہریوں سے 4 ہزار 120 موبائل فون چھینے گئے تھے جبکہ 335گاڑیاں اور 9 ہزار 964موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:باپ یا حیوان،کیوں ہمسایہ کے گھر گئی5 سالہ بچی کو قتل کر دیا