عمران خان کے سابق مشیر محمود مولوی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ 

Mar 06, 2025 | 20:51:PM
عمران خان کے سابق مشیر محمود مولوی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ایاز رانا) سابق وزیر اعظم عمران خان کی دور حکومت میں مشیر برائے بحری امور و سابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے،سینئر سیاستدان محمود مولوی کا نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہاہے ،نئی سیاسی جماعت کے حوالے سےمحمود مولوی کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی آئندہ چند دنوں میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہے،محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ  انہوں نے اس قبل  استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے،انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی  صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو  فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نثار ، مشاہد ، عباسی