سٹیٹ بینک 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی جاری کرے گا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان 10 مارچ کو اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک 10 مارچ کو پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ، بروکریج ہاؤسز کے سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان کو شرح سود میں نصف سے 1 فیصد کمی کی توقع ہے ،گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی میں منعقد ہو گا، اس وقت بنیادی شرح سود 12 فیصد جبکہ کائبور 11 سے 11.5 فیصد پر ہے، مہنگائی کی شرح9.5سال کی کم ترین سطح 1.5فیصد پر آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے سابق مشیر محمود مولوی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ