اسلام آباد: روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے پر برقرار

May 06, 2024 | 17:17:PM
اسلام آباد: روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے پر برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) شہر اقتدار میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر روٹی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے کر دی گئی جبکہ 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے پر ہی برقرار رکھی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ نان 20 روپے پر برقرار ہے، اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتیں نوٹیفکیشن کے مطابق رہیں گی، عدالتی حکم کے بعد روٹی کا وزن 120 گرام کی بجائے 100 گرام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 31 کروڑ یونٹس واپس، محسن نقوی نے  بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو دوبارہ نان روٹی قیمتوں کی انسپکشنز کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کی تلقین کی ہے کہ 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے میں خریدیں۔