شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

May 06, 2024 | 17:31:PM

(حاشر وڑائچ)احتساب عدالت اسلام آبادنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، ریفرنس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر کو بری قرار دیا جاتا ہے،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان شاہد اسلم، فلپ نٹمین اور شانہ صادق کو ریفرنس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے پر برقرار

مزیدخبریں