اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر بڑا فیصلہ کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا، جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو ۔۔۔‘‘ سینیٹر شبلی فراز کا دبنگ بیان آ گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیس کی سماعت کونسا بینچ کرے گا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، کل بینچ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔