سعودی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سعودیہ کے سرمایہ کار ایس ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے ،زراعت ،آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کررہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب ملازمت کے مواقع کیلئے اہم ممالک میں شامل ہے،سعودی سرمایہ کار ، پالیسی سازوں کا وفد پاکستان آیا ہوا ہے ، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ، سعودی عرب 7 دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے ، سعودی عرب کی پاکستان کیلئے فیاضی بے مثال ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کو بڑا جھٹکا دیدیا