فضائی آلودگی برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم ) شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، لاہور دنیا بھر میں آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 383 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کی فضا پر آلودگی کے ڈیروں کے سبب شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات بار بار کی جا رہی ہے۔
لاہور کے دیگر شہروں سید مراتب علی روڈ 417, فیز 8 ڈی ایچ اے 412, یو ایس قونصلیٹ 390 اے کیو آئی ریکارڈ جبکہ فدا حسین 383, مال روڈ اطراف ائیر کوالٹی انڈیکس 360 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی فضاؤں میں ٹھنڈک میں اضافی محسوس کیا جانے لگا۔ نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی میں بھی شدت بڑھنے لگی ہے۔ صبح میں محسوس کی جانے والی سردی کے ساتھ خنکی میں بھی اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے وقت کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں سردی میں مزید اضافے کی نوید کی ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق شہر میں بارشوں سے متعلق تاحال کوئی امکان موجود نہیں ہے۔