ٹرمپ کیسے امریکی صدر ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ آگے کملا ہیرس پیچھے۔ڈونلڈ ٹرمپ جیتے گئے تو وہ شکست کے بعد منتخب ہونے والے دوسرے صدر ہوں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے صرف گروور کلیولینڈ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا،سابق امریکی صدر کلیولینڈ پہلی مرتبہ 1885 میں امریکا کے 22ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔گروور کلیو لینڈ کو 1888 کے صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی ،گروور کلیو لینڈ 1893 میں دوبارہ امریکا کے 24ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔
امریکا کی 235 سالہ تاریخ کے ابتدائی 6 صدور کا تعلق نہ ریپبلکن نہ ہی ڈیموکریٹ سے تھا۔امریکی صدور کی تعداد کے لحاظ سے ریپبلکن کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے۔اب تک ریپبلکن کے 18، ڈیموکریٹ کے 16صدور اقتدار مین رہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ 2017 ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہے ہیں،ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر بنے تھے مگر دوسری بار منتخب نہیں ہو پائے تھے ۔اب ان کا مقابلہ نائب صدر کملا ہیرس سے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ جب ٹرمپ جیتے تب بھی مدمقابل عورت تھی اب کی بار ایک عورت مقابلہ کررہی ہے ۔