سموگ کریک ڈاؤن: 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈان کے دوران 434 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 لاکھ 68 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 434 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 لاکھ 68 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ 85 گاڑیوں کو بغیر ترپال ریت اور مٹی پھیلانے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 184 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس رکھنے پر 5 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔ کریک ڈاؤن کے لیے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
سی ٹی او نے مزید کہا کہ بغیر ترپال اور حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں ہے اور تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انسداد تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کر دیا گیا ہے جبکہ سکولز، کالجز اور دیگر اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔