تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی

Oct 06, 2024 | 08:29:AM

(ویب ڈیسک)چھ دہائیوں قبل روم کے ایک  اطالوی بنگلے کے تہہ خانے میں کباڑ ڈیلر کو ملی  پینٹنگ پابلو پیکاسو کی اصل نکلی جس کی مالیت لاکھوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے۔

 لوکا جینٹل مارسانٹے، جو آرٹ کے ماہر ہیں اور سوئیٹزرلینڈ میں قائم آرٹ کی غیر منافع بخش تنظیم آرکیڈیا فاؤنڈیشن کے اعزازی صدر ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پینٹنگ فرانسیسی فوٹوگرافر اور شاعر ڈورا مار کی

مسخ شدہ تصویر ہے جو پکاسو کی محبوبہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم کے تیور تبدیل

کاغذ پر یہ آئل پینٹنگ میں پکاسو کی جانب سے سرخ لپ اسٹک کے ساتھ نیلے لباس میں ایک عورت کا غیر متناسب انداز دکھایا گیا ہے۔

 آرٹ کے ماہر مارسانٹے نے سی این این کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پینٹنگ مستند ہے۔ اس پینٹنگ کی قیمت تقریباً 6 ملین یورو (6.6 ملین ڈالرز) ہونے کا امکان ہے۔

مزید برآں اگر پیرس میں پکاسو فاؤنڈیشن کی طرف سے حتمی تصدیق کردی جاتی ہے تو یہ اور بھی قیمتی ہو جائے گی۔

مزیدخبریں