(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیاہے کہ وہ برائی سے بچنے کے لیے ہرہفتے اپنی نظراتارتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری کے بعد اب نیٹ فلکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ نیٹ فلکس کی سیریز"سی ٹی آر ایل" میں نظر آئیں گی جس کیلئے اداکارہ ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی تشہیر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ برائی سے بچنے کے لیے ہر ہفتے اپنی"نظر"اتارتی ہیں،میں ہر ہفتے مرچوں سے نظر اتارتی ہوں، اگر اس سے بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے آپ کو نظر ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے نظر اتارنے کیلئے مرچی جلانے کی وجہ نہیں پتا،اس کے علاوہ بری نظر سے بچنے کیلئے میری والدہ کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے لگاتی ہیں،لوگ سوچتے ہیں میں نہا کر نہیں جاتی جس کی وجہ سے میرے کان کے پیچھے کچھ گندگی لگی ہوتی ہے لیکن میری والدہ بار بار مجھے ٹیکا لگاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوبزمیں آنے سے قبل ایئرہوسٹس تھیں،ازیکا ڈینیئل کاانکشاف
واضح رہے کہ اننیا پانڈے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں ۔