(24 نیوز)خواتین کرکٹ کا عالمی میلہ دبئی میں سج گیا ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی خواتین آج آمنے سامنے ہوں گی ۔
یہ بات بہت اہم ہے اور سمجھنے کی ہے جہاں یہ مقابلہ اہم ہے وہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کو بھی ایک اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے کہ 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کر رہا ہے ۔سوواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ایک یادگار میچ بنے گا ۔پاکستان اور بھارت کا روایتی مقابلہ بھی لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے گا ۔بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ سے پورے طریقے سے ہاری ہے۔
پاکستان نے موجودہ چیمپئن سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں ہرا کر ایک قسم کا اپ سیٹ کیا ہے تو تاریخ میں پہلی بار بھارتی ویمنز ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے قدرے دباؤ میں ہوگی۔ کیا ہم پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پر اعتماد کر سکتے ہیں کہ وہ بھارت کو ہرا سکتی ہے ؟کرک اگین کا تجزیہ اس بار یہ ہے کہ جی ہاں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا فائدہ اب محسوس ہوگا،پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھرپور انداز باڈی کے اعتبار سے ایکشن میں ہونگی۔ ا وہ بھارت کو بری طریقے سے ہرا سکتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا ہو سکتا ہے تو اہم ترین بات ہم اپ کو جو بتانے والے ہیں جو بہت کم سٹوریز میں ذکر ہوگا کہ ہندوستان جسے بھارت بھی کہا جاتا ہے ایک طاقتور ملک ہے۔ ویمنز کرکٹ میں بھی اور مینز کرکٹ میں بھی ۔ پہلی بار وہ دباؤ میں ہوگا۔
ضرورپڑھیں:ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نےبنگلہ دیش کو شکست دے دی
یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ کیویز کے سامنے ہ 160 رنز کے تعاقب میں 102 پر اؤٹ ہونے کا مطلب یہ تھا کہ 58 رنز کی شکست۔اس نے ان کا اعتماد کافی حد تک متاثر کیا ہے ۔گروپ اے کے ہیوی ویٹرز کے لیے ابھی قیامت نہیں ہے لیکن پاکستان کی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں موجودہ چیمپین سری لنکا کے خلاف فتح اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 58 رنز کی شکست نے بھارت کو ایک بڑی دشمنی پر مجبور کر دیا ہے۔
دبئی کے تاریخی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارت اپنے زخموں پہ یا تو مرہم رکھے گا یا پاکستان مزید ان زخموں کو کھرچے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان بہت بری طریقے سے متاثر ہو رہا ہے ۔کیا ہندوستانی اس خلا کو پر کر سکتا ہے؟ یہ دیکھنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت دونوں اس مقابلے میں تمام ہالی وڈ کے ایکٹرز کو بھی پیچھے کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ میں 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کو برتری حاصل ہے ۔اس نے 12میچز جیتے ہیں۔ پاکستان صرف تین میچز جیت سکاہے ۔ان کی دشمنی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ تک محدود ہے۔ آپس میں تو کھیلتے ہی نہیں۔ پاکستان نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف آخری فتح 2022 کے ایشیا کپ میں حاصل کی تھی۔ بھارت اس سے پہلے کبھی اتنا کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے۔فاطمہ کی قیادت میں پاکستان بھارت کے خلاف تاریخ رقم کر سکتا ہے۔