مریم نوازسے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات ، آئی ٹی اور دیگرشعبوں میں فروغ پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤ دلشادحسین )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی جس میں لائیوسٹاک، زراعت، آئی ٹی اور دیگرشعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں مریم نواز اور ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نےسائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں،ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتےہیں۔
ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی میں پنجاب کے ساتھ کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی