ملتان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ کل سجے گا
ٹیسٹ میچ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی، میچ کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات ،شائقین کرکٹ کے لئے مفت شٹل سروس چلائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری)ملتان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ کل سجے گا ،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے ۔
ٹیسٹ میچ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی،پولیس کی جانب سے میچ کی سکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ کے لئے مفت شٹل سروس چلائی جائے گی۔
گزشتہ روز انگلینڈ ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا ،کپتان بین سٹوکس انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں۔ ٹیسٹ کے حوالے سے انگلینڈ کےبیٹر جو روٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو تر نوالہ نہیں سمجھتے گو کہ گرین شرٹس بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہار چکی ہےلیکن اس ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کرنا بے وقوفی ہوگی ۔
مزید پڑھیں:ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نےبنگلہ دیش کو شکست دے دی
بابر اعظم کے آؤٹ آف فارم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر ایک کوالٹی کرکٹر جو کسی بھی وقت ایک بہتر اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہمیں اگر ملتان ٹیسٹ جیتنا ہے تو بابر کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں امید ہے ہمیں پہلے میچ میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔