محکمہ موسمیات نے 8 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی

Oct 06, 2024 | 13:00:PM
محکمہ موسمیات نے 8 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا۔

موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آٹھ اکتوبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ رات کالے بادلوں نے آسمان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں مزید کمی پیدا کردی تو گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں :کہیں میرے اوپر فتویٰ نہ لگ جائے ۔۔۔ یشما گل کے سوال پر ذاکر نائیک کا شاندار جواب

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 اکتوبر تک بارشوں کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں جو موسم سرما کے آمد کی اطلاع ہے۔