فلم"تنو ویڈز منو"3 میں کنگنا رناوت کے کردار سے متعلق اہم انکشاف

فلم کی شوٹنگ سال 2025 کے آخر تک شروع ہوگی اور2026 میں ریلیز کردی جائے گی

Oct 06, 2024 | 13:07:PM
فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کے فلم "تنو ویڈز منو" میں کردار سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی بلاک بسٹر فلم "تنو ویڈز منو"کا تیسرا سیکوئل اپنی پری پروڈکشن کے ابتدائی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور جلد فلم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے کے لیے فلم "تنو ویڈز منو" 3میں تین مختلف کردار ادا کریں گی،کنگنا رناوت اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار ٹرپل رول میں نظر آئیں گی اوروہ اپنے اس نئے سنگ میل کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرذاکر نائیک سے اداکارہ یشما گل نے اہم سوال پوچھ لیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ "تنو ویڈز منو 3" کی شوٹنگ کا آغاز سال 2025 کے آخر تک ہوگا جبکہ فلم سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔