جہلم :غیر معیاری کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق ، 6 کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راجہ وقار) جہلم میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق جبکہ 6 کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک شیریاں میں پیش آیا ہے، فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا تھا، جس کے بعد ایک بچہ ڈی ایچ کیو ہسپتال دیگر بچے ار ایچ سی ڈومیلی اور سوہاوہ ہسپتال منتقل کیے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 بچے جاں بحق جبکہ چھ کی حالت غیر تھی، جاں بحق ہونے والے بچوں میں فرقان اور احسن دونوں سگے بھائی تھے اور فیضان،انعم،حریبہ،سعد،عاشر اور ریحان کی حالت معمولی خراب ہے،زہریلہ کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے تمام بچے آپس میں کزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی