(احمدمنصور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پرآگئے،احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد داخل ہونیوالے علی امین گنڈا پور کے منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہوگئی ،کے پی ہاؤس اسلام آباد کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی میں علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے، علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے کپڑوں میں روانہ ہوئے۔
علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوئے،سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلی اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔
ضرورپڑھیں:علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ،خود بھاگے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ
اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو گئے جبکہ دوسری طرف اس خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں۔