(عامر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مقامی ورکرز وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف پشاور کی سڑکوں پر نکل آئے،کارکنان نےریڈ زون کا حصار توڑ کر اسمبلی میں داخل ہوئے اور علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔
پشاور میں مقامی کارکن پختونخوا اسمبلی چوک پہنچ گئے،مظاہرین کا وزیراعلی علی امین کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں،کارکنان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی نہتے ورکروں پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں،پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے ظلم وبربریت کی گئی ہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر رہاکیا جائےاور پی ٹی آئی کے پرامن لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرنےکی جائے۔
پی ٹی آئی کارکنوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں،مظاہرین نےریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ہےاور مظاہرین نے ریڈ زون حصار توڑ کے اسمبلی میں داخل ہوگئے، کرکنوں نے اسمبلی گیلری میں داخل ہوگئے جہاں کارکنوں کے اسمبلی ہال میں وزیر اعلیٰ کی رہائی کے لئے نعرے بازی کررہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہ ہو سکا،معاون مواصلات سہیل آفریدی اس وقت واحد رکن اسمبلی ایوان میں موجود ہیں جو مظاہرین سے نعرے لگوا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو میں کے پی ہاؤس سے واپس جانیوالے علی امین نہیں بلکہ میں ہوں، صوبائی وزیر کا دعویٰ