ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی 

Oct 06, 2024 | 19:29:PM
ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا اور شما ل مشرقی /جنو بی بلوچستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع  ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم دن کے اوقا ت میں گرم اور خشک جبکہ شام /رات مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ 

تاہم خیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم ،وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،اس دوران جنو بی اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے ۔ جبکہ شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،سرگودھا، لیہ، تونسہ، بھکر ، ڈی جی خان اور گردوانوح میں چند مقامات پر جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، پشین، کوئٹہ ،سبی، کوہلو، قلات، خضدار،خاران، پنجگور ، آواران اور تربت میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے، کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے  جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 40 اورنوکنڈی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔