زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار 9مئی کا مجرم ہے،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار 9مئی کا مجرم ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔ ' میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو،میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو' کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے عمران خان نے اسلام آباد پرچڑھائی کروانےبھجوایا۔ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑیں کل کا دن در اصل 9 مئی2 تھا۔ 9مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا۔ کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا ۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں۔ معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی