(طیب سیف) آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم میں پوری کرنے کیلئے حکومت نےایک مرتبہ پھر سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے رہائشگاہ میں ملاقات کی۔
آئینی ترمیم کے معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت ایک مرتبہ پھر سرگرم ہیں،حکومتی وفد نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، نئیر بخاری ، نوید قمر، شیری رحمان شامل تھے جبکہ جے یو آئے کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا صلاح الدین ایوبی ، محمد اسلم غوری ملاقات میں شریک تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور کل فلسطین کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے معاملہ کو آگے لے جانےکیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم ہوئی اور سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی جہاں انہوں نےآئینی ترمیم کے حوالے سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری نے کردی