صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرمملکت آصف علی زرداری نے فیصل آباد میں شہید لیفٹننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ سے تعزیت کی،صدر مملکت کا کہناتھا قوم اپنے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹننٹ کرنل محمد علی کے گھر میں آمد ہوئی اور صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی،صدر مملکت نے قوم کی جانب سے لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا، لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہدا اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل محمد علی گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخواحکومت احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال پر وزارت داخلہ کا ایکشن