(24نیوز)خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا،ملزمان نے اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، پسند کی شادی نہ کرانے پربیٹی نے زہر دےکرپورے خاندان کو قتل کیا،پولیس نے بتایاکہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔
ملزمہ شائستہ کا کہنا ہے کہ امیر بخش اور میں محبت کرتے تھے اس نے ہی مجھے زہر لاکر دیا ،امیر بخش نے کہا کہ ان سب گھر والوں کو زہر کھلائو پہر ہم شادی کرین گے ،میں نے اپنے گھر والوں کو کھانے میں زہر دیا اس میں میرے گھر والوں سمیت امیر بخش کا باپ بھی جانبحق ہوگیا تھا،امیر بخش نے کہا کہ تمہارا اور میرا باپ مرجائیں گے تو ہم شادی کریں گے۔
یاد رہے کہ 17 اگست کو زہریلا کھانے کے باعث محنت کش گل بیگ، بیوی، 8 بچے، بھائی اور بھتیجے جاں بحق ہو گئے تھے، مرنے والوں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا،واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری نے کردی