علی امین کی روپوشی کے بعد اچانک منظر عام پر آنے کا معاملہ،پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب

Oct 06, 2024 | 22:20:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین کی روپوشی کے بعد اچانک منظر عام پر آنے کا معاملہ پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ 

ذرائع  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا علی امین گنڈا پور کے خطاب کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ،سیاسی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان  کرے گی,سیاسی کمیٹی احتجاج کو جاری رکھنے یا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان پر بھی مشاورت کرے گی ،سیاسی کمیٹی علی امین کی روپوشی پر آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دے گی، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آن لائن ہو گا ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماء شرکت کرے گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری پارٹی پر حملہ کرنے والے روز ایکسپوز ہورہے ہیں،علی امین کا گمشدگی کےبعد پہلادھواں دارخطاب

مزیدخبریں