روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Sep 06, 2024 | 17:44:PM
روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث روپے کی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے خلاف جنگ کافی عرصے سے جاری ہے، روز بہ روز بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث روپے پر دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے، لیکن افراتفری کے اس عالم میں اچھی خبر آئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں آج پھر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278.68 روپے سے کم ہوکر 278.57 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 69 پیسےم ہنگا ہوکر 280.94 روپے کا ہوگیا، یوور 1.83 روپے  اضافے سے 312.34 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.90 روپے مہنگا ہوکر 370.41  روپے، امارتی درہم 19 پیسے اضافے سے 76.49 روپے اور سعودی ریال 17 پیسے اضافے سے 74.72روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد

روپے کی قدر بڑھتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچنج میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے، 100 انڈیکس 34 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 78 ہزار 897 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا، آج 12 ارب روپے مالیت کے 74 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔