اخراجات میں کمی کیلئے نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد

Sep 06, 2024 | 17:57:PM
اخراجات میں کمی کیلئے نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد
کیپشن: گورنمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی۔

سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ایمبولینسز، طبی امداد اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا۔ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی، ہسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، سکولوں کیلئے مشینری کی خریداری ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف سابق دیرینہ ساتھی چودھری نثار کے گھر پہنچ گئے