رانا ثناءاللہ کی شہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، شہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر گئے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم کے وفاقی مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثناءاللہ کی شہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر آمد ہوئی، انہوں نے شہید کیپٹن جاذب کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔
اس موقع پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک فوج کے ایک شہید بہادر سپوت کے اہل خانہ سے مل رہا ہوں، شہیدوں کا لہو شامل ہے تزئین گلشن میں، ان شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، ہم ان شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور دیرینہ ساتھی چودھری نثار کے گھر پہنچ گئے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہیدوں کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں، وفاقی حکومت دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔