اداکارہ آمنہ الیاس کا سیر سپاٹوں کا انوکھا انداز مداحوں کو بھا گیا

Sep 06, 2024 | 19:27:PM
اداکارہ آمنہ الیاس کا سیر سپاٹوں کا انوکھا انداز مداحوں کو بھا گیا
کیپشن: اداکارہ آمنہ الیاس کراچی کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کر رہی ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کراچی کی سڑکوں پر سیر سپاٹوں کے انوکھے انداز نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور دلکش اداؤں کے باعث الگ پہچان رکھنے والی آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، وہ زندگی کے مختلف پہلوؤں اور لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اب اداکارہ نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کینسرسےجنگ لڑنے والی معروف اداکارہ نے مداحوں کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں ان کو ساڑھی میں ملبوس کراچی کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ساڑھی میں ملبوس آمنہ الیاس کی خوبصورت اور دلکش ادائیں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، ان کو خود چائے بناتے اور مقامی ہوٹل میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی اور ساڑھی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی  سے وائرل بھی ہو رہی ہے۔