اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی راہیں جدا؟

Sep 06, 2024 | 19:47:PM
اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی راہیں جدا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں غصے اور مشتعل مزاج کے لئے الگ پہچان رکھنے والے اداکار و ماڈل فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی راہیں جدا ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اداکار فیروز خان اور زینب کی جوڑی جہاں اپنی رومانوی تصاویر کے سبب سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی تھی وہیں اب فیروز خان نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو دونوں کی علیحدگی کی خبر کی تصدیق کر رہا ہے، فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے زینب کو ان فالو کر دیا ہے، ان کے اس اقدام سے مداح حیران اور پریشان ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کے اس عمل کو ان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی جانب پہلا اشارہ قرار دے رہے ہیں اور یہ ایسے وقت ہوا جب فیروز خان نے بھارتی صحافی فریدون کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک آپشنز والے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ ’’وہ سجل علی کے ہاتھ سے بنی نمکین چائے بھی پی لیں گے‘‘۔

اگرچہ فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن حمائمہ کے پاس زینب ابھی بھی فالو لسٹ میں شامل ہیں جو رشتے کی سلامت کی ایک امید معلوم ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ الیاس کا کراچی کی سڑکوں پر سیر سپاٹوں کا انوکھا انداز مداحوں کو بھا گیا

قبل ازیں اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں تھیں، جس سے سوشل میڈیا صارف تشویش میں مبتلہ ہو گئے تھے لیکن صارفین کی جانب سے سوالات کے انبار لگنے پر اداکار نے تصوپر واپس پوسٹ کر دیں تھیں۔