(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی رہائش گاہ آمد پر شہید لیفٹیننٹ کی والدہ اور بھائیوں سے ملاقات کی،شہدائے وطن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہارکیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہدائے وطن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہارکیا ،شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ اور بھائیوں عبدالحنان اورعبدالمتین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور لازوال قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت،درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کے خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی،شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہیں، ان کی والدہ کےبلند حوصلے کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے،شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
اس موقع پر والدہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نے کہا کہ میرا بیٹا اللہ تعالٰی کی امانت تھا اور اللہ کی رضا پرہم راضی ہیں، شہید بیٹے عبدالمعید کی کمی محسوس ہوتی ہے،اللہ تعالٰی خالق و مالک ہے اور میرا بہادر بیٹا اللہ کی حفاظت میں چلا گیا ہے،میرے بیٹے عبدالمعید نے شہادت کا بلند رتبہ پایا اور اللہ تعالٰی نے اسے بہت عزت دی۔
واضح رہے کہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نے دسمبر 2017 میں شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ کی شہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت