وفاقی وزیر دفاع کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 06, 2024 | 20:57:PM
وفاقی وزیر دفاع کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بحالی امن کیلئے  اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلٰی بلوچستان نے وفاقی وزیر دفاع کو بلوچستان کی صورتحال پر آگاہی دی، اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز بحالی امن کیلئے کوشاں ہیں، بزدل دہشت گرد غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں، پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسائز حکام نے ڈی جے بٹ کی گاڑی قبضے میں لے لی

وزیر اعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں، تخریب کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، بحالی امن کیلئےوفاقی اورصوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گا۔