وفاقی وزارتوں و ڈویژنز میں تعینات سیکشن آفیسرز کے تقرر و تبادلے

Sep 06, 2024 | 21:11:PM
وفاقی وزارتوں و ڈویژنز میں تعینات سیکشن آفیسرز کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی وزارتوں و ڈویژنز میں تعینات سیکشن آفیسرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکشن افسر ساجد خان کا داخلہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر علی فیصل کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خزانہ ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ، سیکشن افسر انعم جمال کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خزانہ ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ تبادلہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر دفاع کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل انفارمیشن آفس، پی آئی ڈی پشاور ردا فاطمہ کا تبادلہ ہو گیا، ردا فاطمہ ڈیپوٹیشن پر ایک سال کیلئے سیکشن افسر قومی ورثہ ڈویژن تعینات ہو گئیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر محمد افضل سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ہو گئے۔