بجلی کی قیمت میں1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)نیپرا اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی،سال24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی،اس طرح ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا فیصلے پر اطلاق کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔
دوسری جانب ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی بھی کی گئی،نیپرا اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی۔
نیپرا نے اس درخواست پر 28اگست 2024 کو سماعت کی تھی،یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی،اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا۔
ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی،دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا، اہم اعزاز حاصل کرلیا