آمنہ بلوچ وفاقی سیکریٹری وزارتِ خارجہ اُمور تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) آمنہ بلوچ وفاقی سیکریٹری وزارتِ خارجہ اُمور تعینات کر دی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آمنہ بلوچ کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 11ستمبر کو چارج سنبھالیں گی۔
موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، محمد سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی 8 ستمبر کی جلسہ گاہ تبدیل، اب کس جگہ پنڈال سجے گا؟جانیے
خیال رہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے یورپی یونین کیلئے بیلجیئم میں تعینات تھیں۔