وفاقی وزیر داخلہ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غورلائے گئے، خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی وفاقی سیکریٹری وزارتِ خارجہ اُمور تعینات، نوٹیفکیشن جاری