سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔
ضرورپڑھیں:بھارتی وزیر دفاع بڑھکیں مار رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ خمیازہ بھگتنا پڑے: خواجہ آصف
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔