(راو دلشاد حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایم این اے رانا مبشر اقبال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی لاہور میں عبدالعلیم خان، سردار ایاز صادق ،چودھری وسیم قادر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،عطاء اللہ تارڈ ،عون چودھری شامل تھے۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی لاہور میں سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ ،میاں مجتبی شجاع الرحمن ، خواجہ عمران نذیر ،سہیل شوکت بٹ ، ملک غلام حبیب اعوان ،خواجہ سلمان رفیق، ملک وحید، ملک اسد علی کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،میاں عمران جاوید ،انس محمود ،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک خالد پرویز کھوکھر ،میاں مرغوب احمد ،بلال یاسین، زیشان ملک، طلحہ برکی، راشد نصراللہ ، صبغت اللہ سلطان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اربوں روپے کی اووربلنگ ،ایف آئی اے نے لیسکو افسر کو گرفتار کر لیا
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، صوبائی اور وفاقی محکموں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو شامل کیا گیا۔
کوارڈینیشن کمیٹی عوامی فلاحی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی جبکہ سروس ڈلیوری کیلئے عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی پابند ہوگی۔ کمیٹی لاہور میں امن و امان، انتظامی امور کی انجام دیہی میں کردارادا کرے گی۔ کوارڈینیشن کمیٹی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کا تعین کرے گی۔