عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے:نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سینئر وکیل اور میزبان نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو انہیں ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ وہ اگر بانی پی ٹی آئی کے مشیر ہوتے تو انہیں یہ مشورہ دیتے۔
نعیم بخاری نے کہا کہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی فواد چودھری کو کیسے منتخب کر سکتے ہیں؟ بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟
سینئر وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توہم پرست بھی ہو گئے تھے، کہ آج دن اچھا نہیں۔