عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی 

Apr 07, 2025 | 09:13:AM
عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے،برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی پر ان کے قریبی ساتھی نے ہی تنقید کے نشتر چلا دئیے 
 علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔

 عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف  ملنے کے امکانات ہیں ۔