( 24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے،آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔