بیٹی کی پیدائش کے بعد صبورعلی کے وزن میں حیران کن کمی،مداح حیران

Apr 07, 2025 | 15:35:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی کی بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد وزن میں حیران کن کمی دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے۔

صبورعلی اورعلی انصاری رواں سال 18مارچ کوبیٹی کے والدین بنے جس کانام انہوں نے سرینا علی رکھاہے۔

اس جوڑی نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی عید بھی نہایت خوشی سے منائی اور اس موقع پر ایک خوبصورت فیملی تصویر بھی شیئر کی۔

حال ہی میں صبور علی اپنے شوہر کے ہمراہ یاسر حسین کے تھیٹر شو "منکی بزنس" کے لیے  پہنچیں تو سرخ رنگ کی ٹاپ اور جینز میں ملبوس صبور علی نہایت پرکشش نظر آئیں، جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ماں بن گئیں،بیٹے کانام بھی بتادیا

بچی کی پیدائش کے صرف چند ہفتوں بعد ان کی جسمانی تبدیلی پرسوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کررہے ہیں،ان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی فٹنس، خود اعتمادی اور خوبصورتی کو خوب سراہا ہے۔

مزیدخبریں