ویمن ورلڈکپ کوالیفائر، آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Apr 07, 2025 | 18:47:PM

(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر وارم اپ میچز میں آئرلینڈ ویمنز نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 228 رنز کا ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آئرلینڈ نے آڑتیسویں اوور میں پانچ وکٹوں سے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ لورا ڈیلانی 76 رنز پر ریٹائرڈ ہوئیں، لوئس لٹل نے 68 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے نتایا بوچا تھم نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں :ہیری بروک انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

مزیدخبریں